مفتی صاحب میری زوجہ مجھ سے خلع لینا چاہتی ہے، مجھے خلع دینے کیلئے کیا لفظ ادا کرنے ہونگے اور اسکا مکمل طریقہ بتا دیں ۔
خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس میں زوجین کی رضامندی اور باضابطہ ایجاب و قبول شرط ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ سائل کی بیوی تحریری یا زبانی طور پر مہر کی معافی وغیرہ کے عوض خلع کا مطالبہ کرے، اسکے جواب میں سائل کہے کہ میں بیوی کے مطالبہ پر خلع دیتا ہوں جب سائل الفاظ خلع ادا کر دے گا تو اس کی بیوی پر ایک طلاق ِبائن واقع ہو کر دونوں کے درمیان نکاح ختم ہو جائے گا۔ اور اس کے بعد عدت مکمل کر کے سائل کی بیوی دوسری جگہ شادی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔
کما فی التنویر: (هو) (إزالة ملك النكاح) (المتوقفة على قبولها) (بلفظ الخلع) (أو ما في معناه) (ولا بأس به عند الحاجة)(3/439)-