میں جانا چاہتا ہوں اگر استخارے کے بعد کوئی جواب حاصل نہ ہو، اور میں وہی کام کرتا رہوں تو کیسا ہے ؟
جواب حاصل نہ ہونے سے اگر خواب کا دیکھنا مراد ہو تو جاننا چاہیے کہ یہ کوئی ضروری نہیں، بلکہ پہلی رات کے استخارہ کے بعد صبح اٹھنے پر اگر دل مطمئن ہو تو اس کام کے کرنے میں ندامت نہ ہوگی۔ اور اگر دل اچاٹ ہو جائے تو اُسے چھوڑنے میں انشاء اللہ نقصان نہ ہوگا۔ اور اگر تردد ہو دوسری رات پھر کر لینا چاہیئے۔ اور اس رات کو بھی کسی ایک طرف مائل ہونے کی صورت میں فیصلہ کرنے کی اجازت ہے ۔
کمافی سنن أبي داود: جابر بن عبد الله، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلمنا الاستخارة كما يعلمنا السورة من القرآن، يقول لنا: " إذا هم أحدكم بالأمر، فليركع ركعتين من غير الفريضة، وليقل: اللهم إني أستخيرك بعلمك (إلی قوله) ثم رضني به " اھ (2/ 89)۔
وفی اعلاء السنن : (تحته) بأن يحصل الیقین وانشراح الصدر من غير شك ودغدغة وهذا هو الأصل المعتبر في الباب کذا فی اللمعات اھ (۷/ ۳۶) واللہ اعلم بالصواب
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 1