مہر بانی فرما کر کے مجھے بتائیں کہ نکاح کے بعد جب میاں بیوی پہلی بار ہمبستری کرتےہیں، تو کیا مرد کو اپنی بیوی سے اجازت لینی چاہیئے ؟ اور جب تک وہ نہ چاہے اس کی اجازت کا انتظار کرنا چاہیئے ؟
اگر کوئی عذر شرعی مانع نہ ہو تو بیوی سے اجازت لینا کوئی لازم نہیں، البتہ یہ امور چونکہ با ہمی میلان طبیعت اور بشاشت سے متعلق ہوتے ہیں ، اس لیے اس چیز کا لحاظ بھی چاہیئے ۔
کما في الفقه الاسلامي : حل الاستمتاع كل من الزوجين بالآخر على النحو المأذون فيه شرعاً ما لم يمنع منه مانع والمأذون فيه ما يأتي (الى قوله) ملك المتعة : هو اختصاص الزوج بمنافع بضع الزوجة وسائر اعضائها استمتاعاً اھ (9/ 6591)