اگر عورت کورٹ سے طلاق لے تو کیا طلاق ہو جاتی ہے ؟ مرد نے نہ زبانی کہا ہے اور نہ پیپر پر دستخط کیے ہیں ۔
عام حالات میں جب شوہر نے نہ زبانی طلاق دی اور نہ ہی تحریری، تو محض کورٹ کے طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع نہیں ہوگی اور اگر کوئی مخصوص حالت ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے ۔
کمافی الدرالمختار: (و) شرطه كالطلاق وفی الرد: وهو أهلية الزوج وكون المرأة محلاللطلاق اھ(3/441)
وفی التاتارخانیة:فی المخلص والایضاح:الخلع عقد یفتقتر الی الایجاب والقبول ،یثبت الفرقة اھ(3/453)