میرا ایک مسئلہ ہے جس کے بارے میں اکثر و بیشتر میں پریشان رہتا ہوں،مسئلہ یہ ہے کہ میں جب بھی اپنی بیوی سے پیار محبت کرتا ہوں یا پیار کی باتیں کرتا ہوں اور اس کا ہاتھ بھی چھوتا ہوں یا شرارت کرتا ہوں تو کچھ گیلا پانی محسوس کرتا ہوں،اس صورتِ حال میں مجھے کیا کرنا چاہیئے؟ کیا مجھے غسل کرنا ہوگا؟ یا صرف اس جگہ کو دھولینا کافی ہوگا؟
مذکور رطوبت اگر منی نہ ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا،البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے اور ناپاک ہونے کی وجہ سے بدن یا کپڑے میں جس جگہ لگ جائے،وہ جگہ ناپاک ہوجاتی ہےاور اس کا پاک کرنا لازم ہوجاتا ہے اور سارا کپڑا دھونا لازم نہیں۔
کما فی الھدایة : ولیس فی المذی والودی غسل وفیھما الوضوء اھ (1/33)۔