میں عمرہ پر اپنی بیوی کے ساتھ جا رہا ہوں، میری ساس اور سالی بھی جانا چاہتے ہیں، کیا اُن کامیرے ساتھ جانا اسلام کے مطابق ہے ؟
آدمی کا اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ سفرِ حج و عمرہ پر جانا جائز ہے، مگر سالی اگر بالغہ ہو اور اس کے ساتھ دوسرا محرم نہ ہو تو اس کا اپنے بہنوئی کے ساتھ سفر حج و عمرہ پر جانا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
كما فی مشكوة المصابيح ، وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يخلون رجل بإمرأة ولا تسافرن إمرأة إلا ومعها محرم اھ (221)۔
و فی الهداية : ويعتبر فی المرأة ان تكون لها محرم تحج معه أو زوج ولا يجوز لهاأن تحج بغير هما اھ (١/٢٣٣) ۔