غیر مسلم کے ساتھ کاروبار کر سکتے ہیں؟ امریکی سنڈویچ ’’سب وے‘‘ کی فرنچائز دکان پاکستان یا دبئی میں کھول سکتے ہیں؟
غیر مسلموں کے ساتھ بضرورت کوئی جائز کاروبار کرنا شرعاً بھی جائز اوردرست ہے جبکہ امریکی سنڈویچ میں اگر کوئی حرام اور مضر صحت اجزاء شامل نہ ہوں تو اس کا استعمال اور اس کی دوکان کھولنا ہر دو امور جائز اور درست ہیں۔
ففی الفتاویٰ الھندیۃ: لابأس بأن یکون بین المسلم و الذمی معاملۃ إذا کان لابد منہ کذا فی السراجیۃ اھ(۵/۳۴۸)۔