کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امریکہ میں ہوں اور ایک شیعہ میرا پڑوسی ہے ہمارے درمیان تعلق رکھنا کیسا ہے؟
پڑوسی ہونے کی حیثیت سے اگرچہ اس کا خیال رکھنا جائز ہے، مگر گستاخِ صحابہ ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا حمیتِ اسلامی کے خلاف ہے جس سے احتراز لازم ہے۔
وفی الشامیۃ: نعم لا شک فی تکفیر من قذف السیدہ عائشۃؓ او انکر صحبۃ الصدیقؓ او اعتقد الالوہیۃ فی علیؓ او ان جبرئیل غلط فی الوحی او نحو ذلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔ (ج۴، ص۲۳۷)-
وایضًا: ولا یخفی ان قولہ یا رافضی بمنزلۃ یا کافر او یا مبتدع فیعذر لان الرافضی کافر ان کان یسب الشیخین، ومبتدع ان فضل علیًا علیہما من غیر سبب۔ (ج۴، ص۷۰)-