غسل

فرض غسل کرنے کے بعد اگر منی نکلے تو دوبارہ غسل لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
23034
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

فرض غسل کرنے کے بعد اگر منی نکلے تو دوبارہ غسل لازم ہوگا؟

کیا مشت زنی کرنا جائز ہے؟ مشت زنی کرنے کے بعد غسل کرلیتے ہیں ، لیکن غسل کرنے کے بعد اگر تھوڑی سی منی نکل جائے تو دوبارہ غسل کرنا ضروری ہے؟ براہ مہربانی جواب دیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مشت زنی ایک ناجائز اور ملعون حرکت ہے، جس کے متعلق احادیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے، تاہم مشت زنی کے بعد پیشاب وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد یا تھوڑا سا چلنے کے بعد غسل کیا جائے، اور اس کے بعد بغیر شہوت کے چند قطرے نکلیں تو اس سے دوبارہ غسل واجب نہیں ہوتا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی فتح الملھم: ولایحل الاستمناء بالکف ذکرہ المشائخ فیہ أنہ علیہ الصلاۃ والسلام قال ناکح الید ملعون، فان غلبتہ الشھوۃ ففعل ارادۃ تسکینھا بہ فالرجاء ان لایعاقب الخ (2/256)۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله: وشرطه أبو يوسف) أي شرط الدفق، وأثر الخلاف يظهر فيما لو احتلم أو نظر بشهوة فأمسك ذكره حتى سكنت شهوته ثم أرسله فأنزل وجب عندهما لا عنده، وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير نهر أي لا بعده؛ لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقا زيلعي،الخ (1/160)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رزان فاروق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23034کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات