کیا یہ ضروری ہے کہ جماع کے بعد ہر مرتبہ غسل کیا جائے یا صرف صبح کے وقت ایک دفعہ غسل کیا جائے ، مثال کے طور پر اگر کوئی شخص رات میں تین دفعہ جماع کرلے ، تو کیا یہ ضروری ہے کہ وہ ہر مرتبہ غسل کرے یا نہیں؟
بیوی سے مباشرت اور جماع کے بعد غسل واجب ہوجاتا ہے ، تاہم اگر کسی کا ارادہ دوبارہ یا سہ بارہ مباشرت کا ہو ، تو ہر مباشرت کے بعد غسل کرنا ضروری نہیں ، بلکہ آخر میں ایک ہی دفعہ غسل کرلینا بھی کافی ہے۔
کمافی سنن الترمذی : عن أنس۔رضی اللہ عنه۔ ان رسول اللہ ۔صلی اللہ علیه۔ وسلم کان یطوف علیٰ نساءه فی غسل واحد (1/ 36)۔