غسل

فرض غسل میں شرمگاہ کے اندر پانی پہنچانے کا حکم

فتوی نمبر :
23312
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

فرض غسل میں شرمگاہ کے اندر پانی پہنچانے کا حکم

میں نے بہشتی زیور میں پڑھا ہے کہ غسل میں اگر پیشاب والی جگہ کے اندر پانی نہ ڈالا جائے تو غسل نہیں ہوتا ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا انگلی کی مدد سے پانی پہنچانا ضروری ہے ؟ اور کیا پانی اندر ڈالنے کے بعد دوبارہ استنجاء ضروری ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واجب غسل میں بھی پیشاب کی جگہ کے اندر پانی پہنچانا فرض نہیں ، بیرونی حصہ دھونا کافی ہے ، یہی بات بہشتی زیور میں لکھی ہے ، البتہ جس مرد کا ختنہ نہ ہوا ہو اس کو متعلقہ کھال کے اندر پانی پہنچانا فرض ہے ، بہشتی زیور کی عبارت ملاحظہ ہو (عورت کو پیشاب کی جگہ آگے کی کھال کے اندر پانی پہنچانا غسل میں فرض ہے ، اگر پانی نہ پہنچے گا تو غسل نہ ہوگا ، اگر مرد کا ختنہ نہ ہوا ہو تو اس کا بھی یہی حکم ہے کہ اگر کھال کے کھولنے میں دقت نہ ہو تو کھال کے اندر پانی ڈالنا فرض ہے اور اگر دقت ہو تو فرض نہیں) ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن و (سرة و شارب و حاجب و) أثناء (لحية) و شعر رأس و لو متبلدا لما في - {فاطهروا} [المائدة: 6]- من المبالغة (و فرج خارج) لأنه كالفم لا داخل ؛ لأنه باطن و لا تدخل أصبعها في قبلها به يفتي (لا) يجب (غسل ما فيه حرج كعين) و إن اكتحل بكحل نجس (و ثقب انضم و) لا (داخل قلفة) الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله : و داخل قلفة) القلفة و الغلفة بالقاف و بالغين : الجلدة التي يقطعها الخاتن يجوز فيها فتح القاف و ضمها و زاد الأصمعي: فتح القاف و اللام حلية (قوله : فسقط الإشكال) أي إشكال الزيلعي ، حيث قال لا يجب ؛ لأنه خلقة كقصبة الذكر و هذا مشكل ؛ لأنه إذا وصل البول إلى القلفة ينتقض الوضوء فجعلوه كالخارج في هذا الحكم و في حق الغسل كالداخل اهـ و وجه السقوط أن علة عدم وجوب غسلها الحرج : أي أن الأصل وجوب الغسل إلا أنه سقط للحرج اھ (1/ 152)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23312کی تصدیق کریں
0     2006
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات