میرے آفس میں میڈیکل انشورنس کی پالیسی تمام ورکرز کیلئے ’’EFU‘‘ کمپنی سے لی گئی ہے اس کا مکمل قسط کمپنی ادا کریگی۔ اس پالیسی کے حساب سے اگر میں بیمار پڑتا ہوں اور ہسپتال میں داخل ہو جاتا ہوں تو ’’efu‘‘ کمپنی بل ادا کریگی۔ کیا میرے لئے یہ پالیسی لینا جائز ہے؟
صورت مسؤلہ میں مذکور پالیسی اگر کمپنی از خود دیتی ہو اور اسمیں ملازم کا کوئی عمل دخل نہ ہو تو ملازم کیلئے متعلقہ ہسپتال سے علاج کروانا جائز ہے اگرچہ کمپنی کا مذکور عمل فی نفسہ درست نہ ہو۔
کما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ: التأمین بقسط ثابت فتویٰ ابن عابدین: أفتی ابن عابدین بحرمۃ التأمین البحری، لضمان ما قد یھلک من البضائع المستوردۃ بطریق النقل البحری بالمراکب، فلا یحل للتاجر أخذ بدل الھالک من مال المؤمن لأسباب ثلاثۃ الخ۔ (ج:٤ ص:٤٤٣) واللہ اعلم
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0