انشورنس یا بیمہ پالیسی

میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

فتوی نمبر :
37697
| تاریخ :
2019-06-29
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

میزان بینک سے کفالہ لینا کیسا ہے؟ اور میزان بینک میں بچت اکاؤنٹ میں پیسے رکھنا اور نفع لینا کیسا ہے؟ معاون مدرسہ یا کسی اور مہمان کا مدرسے کا کھانا، کھانا کیسا ہے جبکہ عام طور پر زکوٰۃ یا صدقہ ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے زیر نگرانی انجام پاتے ہیں، لہٰذا مذکور بچت اکاؤنٹ میں پیسے رکھنا اور کفالہ لینا درست ہے، بشرطیکہ شریعہ بورڈ نے اس کی منظوری دے دی ہو، جبکہ مدرسہ انتظامیہ اگر طلباء کی طرف سے وکیل بن کر اموالِ زکوٰۃ کو وصول کرتی ہو یا خود طلباء سے تملیک کراکر زکوٰۃ کے مال سے کھانا تیار کرایا جاتا ہو، تو اسی صورت میں مدرسہ انتظامیہ کی اجازت سے مہمان اور معاون مدرسہ کا کھانا کھاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: والحیلۃ فی الجواز فی ہذہ الأربعۃ أن یتصدق بمقدار زکاتہ علی فقیر ثم یأمرہ بعد ذٰلک بالصرف الی ہذہ الوجوہ فیکون لصاحب المال ثواب الزکاۃ وللفقیر ثواب ہذہ القرب کذا فی المحیط۔ الخ (ج۲، ص۲۶۱) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی احمد یوسف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37697کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات