میرا سوال یہ ہےکہ جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل انشورنس کرواسکتے ہیں؟
جوبلی تکافل یا لائف تکافل اگر مستند اور جید علماء کرام کی نگرانی میں ہوں، اور شرعی اصول وقواعد اور ضوابط کے مطابق کام کررہے ہوں تو ان اداروں میں اپنی گاڑی یا بائیک وغیرہ کا تکافل کرانا بھی جائز اور درست ہے، ورنہ انکی مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔
کمافی الفقہ الاسلامی وادلتہ: أماالتامین التعاونی فھو أن یتفق عدۃ اشخاص علی أن یدفع کل منھم اشتراکا معینا، لتعوض الاضرار التی قد تصیب احدھم إذا تحقق خطر معین (إلی قولہ) ولا شک فی جواز التامین التعاونی فی الاسلام، لانہ یدخل فی عقود التبرعات ومن قبیل التعاون علی البر لان کل مشترک یدفع اشتراکہ بطیب نفس لتخفیف آثار المخاطر وترمیم الاضرار التی تصیب احد المشترکین ایا کان نوع الضرر ، سواء فی التامین علی الحیاۃ أوالحوادث الجسمانیۃ، أو علی الاشیاء الخ۔ (ج ۴، ص۴۴۲) واللہ اعلم
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0