میرے چھوٹے بھائی اکثر ہندی ڈرامہ دیکھتے ہیں جن میں بتوں کو پوجا پاٹ، دعا مانگنا اورسجدے کرنا شامل ہیں، میں منع کرتی ہوں ان کو دیکھنا گنا ہ ہے اور سنا ہے کہ ان کے دیکھنے سے نماز روزہ قبول نہیں ہوتی، کیا واقعی ان کو دیکھنے سے بندہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتاہے؟
اس طرح کے ڈرامے دیکھنے سے اگر چہ آدمی دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، مگر ان کا دیکھنا شرعاً ناجائز و حرام ہے، اس لیے اس طرح کے ڈرامے دیکھنے سے احتراز لازم ہے ۔
فی شرح العقائد النسفية: و الکبیرۃ لاتخرج العبد الؤمن من الإیمان لبقاء التصدیق الذی ھو حقیقة الإیمان (108)۔
و فی تکملة فتح الملھم: اما التلفزیون و الفدیو، فلاشک فی حرمة استعمالھما بالنظر إلی مایشتملان علیه من المنکرات الکثیرة من الخلاعة و المجون، و الکشف عن النساء المتبرجات او العادیات و ماإلی ذالك من أسباب الفسوق (4/164)۔