عمرہ مکمل کرنے کے بعد کیا ایک عورت احرام سے باہر آنے کے لیے اپنے بال کاٹ سکتی ہے؟ یا کیا وہ پوچھ سکتی ہے کسی دوسری عورت سے کہ وہ اس کے بال کاٹ دے ؟ اگر میں اپنی ساس کے ساتھ جاؤں اور ہم دونوں عمرہ ادا کریں ،تو کیا ہم ایک دوسرے کے بال کاٹ سکتی ہیں ؟
عمرہ مکمل کرنے کے بعد چاہے مرد ہو یا عورت ہر دونوں خود اپنے بال کاٹ سکتے ہیں ،اور کسی دوسرے سے بھی کٹوا سکتے ہیں،لہٰذا سائلہ اور اسکی ساس عمرہ کے بعد ایک دوسرے کے بال کاٹ سکتی ہیں ۔