میرا نام اسماء ہے اور میری عمر 23 سال ہے، میری جلدی شادی ہونے والی ہے،میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمبستری سے قبل کوئی دعا پڑھی جاتی ہے یا نہیں؟ نیز ہمبستری کا مکمل طریقہ کیا ہے؟برائے مہربانی جلد از جلد جواب دیں۔
ہمبستری سے قبل کی دعایہ ہے،”أللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَقْتَنَا“”ائے اللہ ہمیں اور ہماری اولاد کو شیطان(کے شر)سے محفوظ فرما“ اور ہمستری کا طریقہ شوہر کو جیسے مناسب ہو اور وہ اسے اختیار کرے، سائلہ کو بھی اسکی اتباع کرنی چاہیے، البتہ دبر یعنی پاخانہ کے مقام میں اسے اپنی شہوت پوری کرنے پر قدرت دینےسے احتراز کرے۔
کما في الفرقان: {نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ مُلَاقُوهُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ} [البقرة: 223]
و في صحيح مسلم: باب ما يستحب ان يقوله عند الجماع: عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لو أن أحدهم إذا أراد أن يأتي أهله، قال باسم الله، اللهم جنبنا الشيطان، وجنب الشيطان ما رزقتنا، فإنه إن يقدر بينهما ولد في ذلك، لم يضره شيطان أبدا". (1 /463)