خلع

عدالت سے خلع لینے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
27136
| تاریخ :
2015-11-16
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالت سے خلع لینے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے کا حکم

میری عدالت کے ذریعے خلع ہوئی جس کی وجوہات بہت تھیں ، میں نوکری کرتی تھی، اور کویت میں رہتی تھی، شادی کے فورا ً بعد ہی میں نے سابقہ شوہر کو وہاں بلایا کہ وہ بھی کام کریں، مگر انہوں نے مجھے کہا کہ مجھ سے کام نہیں ہو گا، تم کرو نوکری اور ذمہ داری اٹھاؤ، اس کے گھر والے بھی مجھ سے مطالبہ کرتے رہے اور وہ خود بھی، میں اپنا خرچہ خود بھی اٹھاتی تھی، وہ مجھ پر ہر بات پر شک کرنے لگے، اور مار پیٹ شروع کر دی، کبھی پستول اپنے سر پر رکھتے کبھی کسی اور چیز کی دھمکی دیتے کہ میں خود کو مارلوں گا ، اور الزام تم پر آئے گا ، میں نے2017 میں عدالت کے ذریعے خلع لے لی، کیونکہ مجھے بھی لگا تھا کہ ہم ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں ،اور میں جنسی طور پر مطمئن بھی نہیں تھی، میں نے ابھی دس ماہ پہلے دوبارہ نکاح کیا ہے اور میں الحمد للہ خوش ہوں، میں نے خلع کے وقت مہر کی رقم معاف کر دی تھی، کیونکہ وہ مجھے دیا ہی نہیں گیا تھا اور میرا تمام جہیز بھی ،میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرا یہ دوسرا نکاح ٹھیک ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے خلع اگر شوہر کی رضا مندی سے لیا ہو تو اس کی عدت کے بعد اس کا دوسرا نکاح شرعاً درست منعقد ہو چکا ہے اور اگر کوئی اور صورت ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔


مأخَذُ الفَتوی

كما في كتاب المبسوط لشمس الدين السرخسی: (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لانه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود الخ (6/173)
وفي الھندیة :اذا تشاق الزوجان وخافا ان لا يقيما حدود الله فلا باس بان تفتدی نفسها منه بمال يخلعها به فاذا فعلا ذلک وقعت تطلیقة بائنة ولزمها المال الخ(1/488)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27136کی تصدیق کریں
0     764
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات