السلام علیکم ! عرض یہ ہے کہ بندہ اپنے والدین کو عمرہ کر وانا چاہتا ہے، گزشتہ روز جمعتہ المبارک 27 فروری کے روزنامہ جنگ میں عمرہ اسکیم کا ایک اشتہار نظر آیا تو بہت خوشی ہوئی، اسکیم کے مطابق کل رقم کا کچھ فیصد شروع میں ادا کرنا ہے،بقیہ27 اقساط میں، جو کہ کل رقم کے مطابق ہیں، کوئی اضافی رقم اور سود نہیں، دونوں نیچے لکھ دیئے گئے ہیں ، کیا اس طرح عمرہ کر نا جائزہے ؟
مذکور اسکیم کے تحت عمرہ ادا کر کے کمپنی کا قرض قسطوں میں ادا کرناشر عا بھی جائز اور درست ہے۔