virginکا اصل مطلب کیا ہے ایک عورت جو باحیا اور با پردہ ہو ،لیکن سہاگ رات اس کا خون نہ نکلے تو وہ زناکار ہے؟ اس سوال کا جواب ضرور ارسال کریں، بہت مشکل میں ہوں۔
virgin(یعنی کنواری ) ہونے کا اصل شرعی مطلب یہ ہے کہ وہ عورت جس کا پردہ بکارت جنسی تعلق قائم کرنے کی وجہ سے زائل نہ ہوا ہو، کسی حادثے کی وجہ سے پردۂ بکارت زائل ہونا شرعاً کنوارے پن کو ختم نہیں کرتا۔
جبکہ خون نہ نکلنے کی بناء پر اپنی زوجہ کے بارے میں بدگمان ہونا بالکل بھی درست نہیں۔
كما في بدائع الصنائع: فلا بد من معرفة البكارة والثيابة في الحكم لا في الحقيقة؛ لأن حقيقة البكارة بقاء العذرة وحقيقة الثيابة زوال العذرة. وأما الحكم غير مبني على ذلك بالإجماع فنقول: لا خلاف في أن كل من زالت عذرتها بوثبة أو طفرة أو حيضة أو طول التعنيس أنها في حكم الأبكار تزوج كما تزوج الأبكار۔اھ (2/244)