کھانے پینے کے آداب

استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا

فتوی نمبر :
2925
| تاریخ :
2007-03-28
آداب / آداب زندگی / کھانے پینے کے آداب

استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ باتھ روم میں جاتے ہیں اور اگر پیشاب بھی کرکے آئیں تو وہ ہاتھ نہیں واش کرتے (دھوتے) کہ کون سا استنجاء میں استعمال ہوئے ہیں ، اور وہ باتھ ٹب کو کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپ سے پوچھنا ہے کہ اسلامی نقطہ نظر سے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ واش روم میں نلکے کے پانی سے ہاتھ دھو کر نکلنے کے بعد دوبارہ دوسرے پانی سے دھونے کی ضرورت نہیں رہتی، تاہم استنجاء کرنے کے بعد وہاں ہاتھ نہ دھوئے ہوں یا ہاتھوں پر کسی قسم کی گندگی کے اثرات ہوں تو اس صورت میں واش روم سے نکلنے کے بعد ہاتھوں کا دھونا ضروری ہے۔
جبکہ باتھ ٹب صاف ستھرا اور اس میں پانی بھی پاک صاف ہو ، تو اس صورت میں اس کے پانی کو کھانے پینے کی ضروریات میں اگرچہ استعمال کرنے کی اجازت ہے، مگر آداب کے خلاف ہونے کی بناء پر اس سے بھی احتراز چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : ﴿إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَ يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ﴾ (البقرة: 222)۔
و فی الدر المختار : و مع طهارة المغسول تطهر اليد ؛ و يشترط إزالة الرائحة عنها و عن المخرج إلا إذا عجز اھ (1/ 345)۔
و فی حاشية ابن عابدين : بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية و الشافعية اهـ (1/ 105)۔
و فی الفتاوى الهندية : و يغسل يده بعد الاستنجاء كما يكون يغسلها قبله ليكون أنقى و أنظف . و قد روي أن النبي - صلى الله عليه و سلم - «غسل يده بعد الاستنجاء و دلك يده على الحائط» . كذا في التجنيس اھ (1/ 49)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عیسی عبد الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2925کی تصدیق کریں
0     628
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھانے کے دوران گفتگو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • دعوت کے کھانے کے بعد میزبان کے لئے ہاتھ اٹھاکر دعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 0
  • پانی پینے کے آداب

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • دسترخوان پر بیٹھے کھانا کھاتے والے کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانے کی ایک ڈش حلیم کو دلیم کہنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 2
  • کون کونسی دعوتوں کا ثبوت قرآن و حدیث سے ملتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • مکہ اور مدینہ کے کھجور کی گٹھلی کو پھینک دینا خلاف ادب تو نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • حالتِ جنابت میں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانے کے بعد میٹھا چیز کھانا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • ڈکار آنے پر الحمد اللہ کہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • زم زم کھڑے ہو کر پینے کی حکمت

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • مزاروں کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • میٹھا کھانا حضور ﷺ کی سنت ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • سالن میں کیڑے نکل آنا

    یونیکوڈ   انگلش   کھانے پینے کے آداب 1
  • استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • نماز قضاء ہونے کے ڈر سے کھانا چھوڑنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • آب زم زم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیاکھانے کے وقت بسم اللہ پڑھنے سے شیطان شریک نہیں ہوتا ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • پانی پینے کا مسنون طریقہ اور اہل کتاب کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
Related Topics متعلقه موضوعات