نوافل

دوسروں سے استخارہ کرانا

فتوی نمبر :
29666
| تاریخ :
عبادات / نوافل عبادات / نوافل

دوسروں سے استخارہ کرانا

میرا کزن اپناچھوٹا مکان بیچ کر میرے گھر میں پیسے لگا کر اس کو بنانا چاہتا ہے، اوپر کا فلور جب مستقبل میں ،میں اپنا مکان بیچوں گا تو مجھے اس کے لگائے ہوئے پیسے دینے ہونگے، پلیز میں کوئی فیصلہ نہیں کر پارہا ہوں، استخارہ اگر ہوسکے تو مجھے بتادیں کہ میرے لئے کیا بہتر ہے، میری والدہ کانام ۔۔۔۔ہے ، پلیز میری مدد کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شریعت مطہرہ میں استخارہ کا جو عمل بتایا گیا ہے، وہ صاحب معاملہ سے متعلق ہے، کسی اور سے استخارے کا عمل کرانے کی شریعت مطہرہ میں کوئی اصل اور اعتبار نہیں، جبکہ استخارہ سے قبل مشورہ ہے اپنے خیر خواہ لوگوں اور دوستوں سے مشورہ کرکے مذکور معاملہ کے تمام پہلوؤں کے واضح ہونے کے بعد غیر شرعی امور سے بچتے ہوئے، اللہ تعالٰی پر بھروسہ کریں، اور کوئی سابھی پہلو اختیار کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: مطلب فی ركعتي الاستخارة. (قوله ومنها ركعتا الاستخارة) عن "جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يعلمنا الاستخارة فی الأمور كلها كما يعلمنا السورة من القرآن يقول إذا هم أحدكم بالأمر فليركع ركعتين من غير الفريضة، ثم ليقل: "أللّٰهُمَّ إني أستخيرك بعلمك، وأستقدرك بقدرتك، وأسألك من فضلك العظيم، فإنك تقدر ولا أقدر، وتعلم ولا أعلم وأنت علام الغيوب. أللّٰهُمَّ إن كنت تعلم أن هذا الأمر خير لي فی ديني ومعاشي وعاقبة أمري أو قال عاجل أمري وآجله، فاقدره لي ويسره لي ثم بارك لي فیه، وإن كنت تعلم أن هذا الأمر شر لي فی ديني ومعاشي وعاقبة أمري أو قال عاجل أمري وآجله فاصرفه عني واصرفني عنه، واقدر لي الخير حيث كان ثم رضني به، قال ويسمي حاجته" رواه الجماعة إلا مسلما شرح المنية. (إلى قوله) وفي الحلية: ويستحب افتتاح هذا الدعاء وختمه بالحمدلة والصلاة. وفي الأذكار أنه يقرأ فی الركعة الأولى الكافرون، وفي الثانية الإخلاص. اهـ. وعن بعض السلف أنه يزيد فی الأولى - وينبغي أن يكررها سبعا، لما روى ابن السني "يا أنس إذا هممت بأمر فاستخر ربك فیه سبع مرات، ثم انظر إلى الذي سبق إلى قلبك فإن الخير فیه" ولو تعذرت عليه الصلاة استخار بالدعاء اهـ ملخصا. وفي شرح الشرعة: المسموع من المشايخ أنه ينبغي أن ينام على طهارة مستقبل القبلة بعد قراءة الدعاء المذكور، فإن رأى منامه بياضا أو خضرة فذلك الأمر خير، وإن رأى فیه سوادا أو حمرة فهو شر ينبغي أن يجتنب اهـ (2/ 26)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29666کی تصدیق کریں
0     486
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ایک سلام کے ساتھ بارہ رکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات