سعودی عرب میں لوگ ٹرانزٹ ویزہ پر جاتے ہیں جو کہ زیادہ سے زیادہ تین دنوں کا ہوتا ہے ، لیکن لوگ اس سے عمرہ کر لیتے ہیں، جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ٹرانزٹ ویزا پر عمرہ کرنے پر پکڑے جانے پر جرمانہ ہوتا ہے ،سوال یہ ہے کہ ایسے لوگوں کا عمرہ ہو جاتا ہے ؟
ٹرانز ٹ ویزہ پر جانے والا بھی اگر عمرہ کرے تو اس کا عمرہ درست ادا ہو جاتا ہے۔
کما فی الدر : (والعمرة) فی العمر (مرة سنة مؤكدة) على المذهب وصحح فی الجوهروجوبهاقلنا المأمور به فی الآية الإتمام وذلك بعد الشروع وبه نقول (وهي إحرام وطواف وسعی) وحلق أو تقصير فالإحرام شرط، ومعظم الطواف ركنوغيرهما واجب هو المختار ويفعل فی ها كفعل الحاج اھ (2/472)۔