میں ایک مصوّر ہوں، مجھے انسانی مجسمہ سازی کا بے حد شوق ہے، لیکن انسانی مجسمہ سازی کے حرام ہونے کے سبب اس سے بچتا رہا، پھر میں نے ایک آرٹیکل پڑھا کہ اگر ’’مجسمہ سازی‘‘ فن کے سیکھنے کے ارادے سے کی جائے، تو حرام نہیں، مہربانی فرماکر اس ضمن میں تفصیل سے میری راہنمائی کیجئے کہ اسلام میں اس کی کیا تفصیلات ہیں؟ اور کس حد تک جائز ہے؟ تاکہ بات سمجھ میں آجائے۔
کسی جاندار کی مجسمہ سازی کرنا چونکہ شرعاً حرام ہے، لہٰذا بطورِ فن بھی اس کو سیکھنا، ناجائز ہے اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔