السلام علیکم! میں ہندوستان میں سفر پر کسی مقام کو جانے والا ہوں لیکن مجھے ڈر ہے کہ میری داڑھی کی وجہ سے میری جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہےدورانِ سفر، تو کیا میں کچھ عرصہ کیلئے داڑھی نکال سکتا ہوں؟
واضح ہو کہ صحیح احادیث کی روشنی میں ’’باجماع امت‘‘ داڑھی منڈانا اور ایک قُبضہ یعنی ایک مشت سے کم کرانا یا کتروانا حرام ہے، اس لئے سائل پر لازم ہے کہ اس موہوم خطرے کی بناء پر داڑھی کو نہ منڈائے بلکہ اس کے علاوہ جو ممکنہ تدابیر ہوسکتی ہیں ان کو بروئے کار لائے تاکہ سفر بھی ہوجائے اور حرام کا ارتکاب بھی نہ کرنا پڑے۔
کما فی الدر: ولا بأس بنتف الشیب، وأخذ اطراف الحیۃ والسنۃ فیھا القبضۃ (الی قولہ) ولذا یحرم علی الرجل قطع لحیتہ الخ۔ (ج٦، ص٤٠٧) واللہ اعلم