مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ’’وائی فائی‘‘ کو ہیک کرکے انٹرنیٹ کواچھے مقاصد کیلئے استعمال کرنا جائز ہے؟
کسی اور شخص کے وائی فائی کو اس کی مرضی اور اجازت کے بغیر ہیک کرکے انٹرنیٹ استعمال کرنا (اگرچہ اچھے مقاصد کیلئے ہو) جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔
فی مشکاۃ المصابیح: وعن أبی حرّۃ الرقاشی عن عمہ قال: قال رسول اللہ ﷺ: ’’ألا لا تظلموا ألا لا یحل مال امریٔ إلّا بطیب نفس منہ‘‘۔ (ج۲، ص۸۸۹)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: (لا یحل مال امریٔ) أی: مسلم أو ذمّی (إلا بطیب نفس) أی: بأمر أو رضا منہ۔ الخ (ج۔۔۔ ص۱۴۹)