السلام علیکم! میں عمرے پر جانا چاہتی ہوں، کینسر کی مریضہ ہوں اور کیمو تھراپی کی وجہ سے سارے بال جھڑ گئے ہیں،راہنمائی فرمادیجیے کے احرام سے نکلنے کے لیے جو بال کاٹنے پڑتے ہیں ،تو اس سلسلے میں مجھے کیا کرنا ہو گا ؟ کیا کوئی دم ادا کر نا پڑے گا؟
سائلہ عمرہ کی ادئیگی کے بعد احرام سے نکلنے کے لیے فقط اپنے سر پر اُسترہ یا بلیڈ پھیر دے، تو یہ اس کے لیے بال کاٹنے کے حکم میں شمار ہو گا ،اور وہ اس کے بعد احرام کھول کر حلال ہو سکتی ہیں۔
كما فی الهندية : وإذا جاء وقت الحلق ولم يكن على رأسه شعر بأن حلق قبل ذلك أو بسبب آخر ذكر فی الأصل أنه يجري الموسى على رأسه لأنه لو كان على رأسه شعركان المأخوذ عليه إجراء الموسى اھ(231/1)۔