احکام عمرہ

عورت کا دوران عدت عمرہ کے لئے جانے کا حکم

فتوی نمبر :
36410
| تاریخ :
2019-01-10
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عورت کا دوران عدت عمرہ کے لئے جانے کا حکم

السلام وعلیکم! میری والدہ جو ابھی 75 برس کی ہیں ان کے شوہر کا انتقال دو دن پہلے بروز اتوار کو ہوا ہے ، عرض کرنا مقصود یہ ہے کہ شوہر کے انتقال سے دو دن پہلے والدہ کا عمرہ ویزا بمع ٹیکس کے آچکا تھا، تمام رقم بھی پوری ادا ہو چکی تھی، کیا شرع میں کوئی گنجائش ہے کہ والدہ عمرہ کرنے جاسکیں؟ اگر ہم عمرہ پر جانے کا فیصلہ ترک کریں گے تو مالی نقصان یقینی ہے ۔ کچھ مدد کریں دین کی روشنی میں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمرہ کی ادائیگی کرنا ایک مستحب اور مسنون عمل ہے ، جبکہ عدت کے دوران بلا کسی عذر شرعی کے عورت کا گھر سے نکلنا نا جائز ہے، لہذا سائل کی والدہ کا عدت کے دوران عمرہ کے لیے جانا جائز نہیں، بلکہ سائل کو چاہیئے کہ والدہ کے عمرہ کے ٹکٹ کو مؤخّر کرے اور عدت گزرنے کے بعدعمرہ کی ادائیگی کی ترتیب بنالے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الرد تحت : (قوله: لأن نفقتها عليها) أي لم تسقط باختيارها، (الی قوله ) وأما المتوفى عنها زوجها فلأنه لا نفقة لها فتحتاج إلى الخروج نهارا لطلب المعاش (الی قوله )والحاصل أن مدار حل خروجها بسبب قيام شغل المعيشة فی تقدر بقدره، فمتى انقضت حاجتها لا يحل لها بعد ذلك صرف الزمان خارج بيتها اھ (3/536)۔
و فی الہندیة : المتوفى عنها زوجها تخرج نهارا وبعض الليل ولا تبيت فی غير منزلها كذا فی الهداية (1/534)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36410کی تصدیق کریں
0     727
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات