غسل

معمولی بیماری کی وجہ سے حالت جنابت میں تیمم کا حکم

فتوی نمبر :
36986
| تاریخ :
2019-03-03
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

معمولی بیماری کی وجہ سے حالت جنابت میں تیمم کا حکم

اگر رات کو احتلام ہوجائے اب فجر کی نماز بھی پڑھنی ہے پانی بھی موجود ہے، لیکن طبیعت خراب ہے اور غسل کرنے سے بیمار ہونے کا خطرہ ہے , تو اس صورت میں کیا عمل کریں کہ فجر کی جماعت میں شریک ہوجائیں؟ اکثر میرے ساتھ یہ ہوا ہے کہ احتلام کے وقت میری آنکھ کھل گئی اور منی کے قطرے نکلنے سے پہلے اپنی شرمگاہ کو ہاتھ سے پکڑ لیا اور فوراً واش روم گیا اور وہاں منی کے قطرے گرادئیے , اور کپڑے بالکل صاف رہے کوئی منی کا قطرہ نہیں لگا, اب اوپر والے مسئلہ کا کیا جواب ہے ؟اگر غسل کیا تو بیمار ہونے کا خطرہ ہے، سینس (Sinas)کی بیماری ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو احتلام ہونے کے بعد غسل کرکے ہی نماز پڑھنا لازم ہے، محض معمولی مرض یا موہوم خطرہ کی وجہ سے نماز کو قضاء کرنا یا تیمم کرکے نماز پڑھنا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے ، جبکہ احتلام کی صورت میں کپڑے ناپاک نہ ہوں ، تب بھی چونکہ جنابت ہوجاتی ہے، اس لئے غسل بہرحال لازم ہوجاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدر المختار: (او لمرض) یشتد او یمتد بغلبة ظن او قول حاذق مسلم. اهـ (٢٣٣/١)
وفی الهندیة: وتعتبر الشهوة عند انفصاله عن مكان لا عند خروجه من رأس الاحلیل. اهـ (١٤/١)
وفیھا ایضًا: اذا احتلم او نظر الی امرأة فزال المنی عن مكانه لشهوة فامسك ذكره حتی سكتت شهوته ثم سال المنی علیه الغسل عندهما وعند أبی یوسفؒ لا یجب. اهـ (١٤/١) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدوسیم سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36986کی تصدیق کریں
0     1133
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات