السلام علیکم!محترم جناب مفتی صاحب! ایک مسلمان پر کس وقت غسل واجب ہوتاہے؟ جب میں اپنی اہلیہ سے پیار کرنے لگتاہوں، تو میری شرمگاہ سے کوئی چیز (رطوبت) خارج ہونے لگتی ہے، جو منی نہیں ہے، حقیقت میں منی کس کو کہتے ہیں غسل کے لیے کوئی حد ہوتی ہے یا منی کے نکلنےسے پہلے دوسری کوئی چیز بھی نکلتی ہے ،اسی کے ساتھ یہ بھی آپ بتائیں کہ ایک عورت پر کس وقت غسل واجب ہوجاتاہے؟ اگر دخول کے بغیر منی خارج ہوجائے ،تو بیوی پر غسل واجب ہے کہ نہیں؟
حیض، نفاس، جنابت اور سوتے جاگتے ہوئے شہوت ودفق کے ساتھ خروج منی سے غسل واجب ہوتاہے ،جبکہ منی وہ گاڑھا بدبودار اور سفید مادہ ہوتاہے جو بوقت شہوت کود کر نکلے اس کو نطفہ بھی کہتے ہیں اور یہ سبب تولید ہوتاہے اور عورت کا بھی یہی حکم ہے۔
کما فی العالمگیریة: ثلاثة منها فریضة وهی الغسل من الجنابة والحیض والنفاس اھ (۱/ ۱۶)
و فی الهدایة: والمنی حاثر ابیض ینکسر منه الذکر اھ(۱/ ۳۳)