اگر کوئی لڑکی جینز، میکسی یا ٹراؤزر پہن کر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ کہلائے گا؟ اگر نہیں تو وجہ بتائیں۔
جینز، میکسی وغیرہ پہن کر اس کے اوپر عبایا پہن لینے سے اگر اس کا سارا جسم ڈھک جائے تو اس سے شرعی پردہ کا مقصد پورا ہوجاتا ہے، مگر غیر محارم اگرچہ رشتہ دار ہوں ان کے سامنے اس قسم کا لباس عبایا کے بغیر پہن کر جانے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی أحکام تجمیل النساء تحت شروط الحجاب: الشرط الاوّل: استیعاب جمیع البدن، یدل علی ذلک قول اللہ عزوجل ﴿ولا یبدین زینتھن إلا ما ظھر منھا﴾ وقولہ تعالٰی ﴿یا ایھا النبی قل لأزواجک وبنٰتک ونساء المؤمنین یدنین علیھن من جلابیبھن ذٰلک ادنٰی ان یعرفن فلا یؤذین وکان اللہ غفورا رحیما﴾ [النور، الاحزاب] فالاٰیۃ الأولی فیھا الدلیل علی وجوب ستر جمیع الزینۃ وعدم اظھار شیئ منھا أمام الأجانب الا ما لا یمکن اخفاءہ (إلی قولہ) والاٰیۃ الثانیۃ فیھا الأمر بادناء الجلابیب تمییزًا لھن عن سمات نساء الجاھلیۃ والاماء، والجلباب غیر الخمار، اذ أنہ فوق الخمار۔ (ص٢٧٧) واللہ سبحانہ اعلم
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0