کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) ایک نامحرم عورت کا مردوں کی طرف دیکھنا شریعتِ محمدیﷺ میں کیسا ہے؟جائز ہے، حرام ہے یا مکروہ؟ جبکہ بعض علماءِکرام سے سنا گیا ہے کہ عورت کا دیکھنا جائز ہے۔
(۲) ایک شخص اگر عمر فاروقؓ و علیؓ کی صحابیت کا انکار کرے یا ان کی خلافت کا منکر ہو تو آیا اس انکار کی وجہ سے وہ کافر ہوا یا فاسق و فاجر؟ جواب دے کر بندہ کی پریشانی دور فرمائیں۔
(۱) کسی عورت کا مردوں کو دیکھنا اگر تلذذ اور شہوت کی بناء پر ہو تو اس طرح کا دیکھنا قطعاً جائزنہیں حرام ہے، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر کسی ضرورت کی بناء پر دیکھنے کی حاجت پڑ جائے اور اس دیکھنے میں شہوت وغیرہ بھی نہ ہو تو اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے، تاہم غیر مردوں کو دیکھنے سے احتراز بہرحال بہتر ہے۔
(۲) مذکور صحابہ کی صحابیت سے انکار کرنے والا شخص اگرچہ کافر تو نہیں تاہم صحابہ کے ساتھ بغض و عناد کی بناء پر لعنت وغیرہ کا مستحق اور سخت گناہ گار ہونے کی بناء پر فاسق بھی ہے البتہ حضرت عمرؓ اور حضرت ابوبکرؓ کی خلافت سے انکار کرنا موجبِ کفر ہے جس سے احتراز کرنا واجب ہے۔
قال تعالیٰ: {وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ} (الآیۃ)
و فی در المختار: وکذا تنظر المرأۃ من الرجل کنظر الرجل للرجل إن أمنت شھوتھا فلو لم تأمن أو خافت أو شکت حرم استحسانًا۔ اھـ (ج۶، ص۳۷۱)
و فی الفتاویٰ الھندیۃ: ولو قال عمر و عثمان و علی رضی اﷲ عنھم لم یکونوا أصحابًا لا یکفر و یستحق اللعنۃ و من انکر امامۃ أبی بکر الصدیق رضی اﷲ عنہ فھو کافر وکذا من أنکر خلافۃ عمر رضی اﷲ عنہ فی أصح الأقوال۔ (ج۲، ص۲۶۴) واﷲ اعلم
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0