حجاب کے آداب و احکام

لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

فتوی نمبر :
70814
| تاریخ :
2024-02-10
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکیوں کا کسی محرم رشتے دار کے بغیر پاکستان میں ہی رہتے ہوئے کسی یونیورسٹی میں رہائش اختیار کر کے تعلیم حاصل کرنا، شرعاً اسکاکیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خواتین کا اپنے ہی شہر کی یونیورسٹی میں رہائش اختیار کر کے تعلیم حاصل کرنا فی نفسہ جائز ہے، البتہ گھر آتے جاتے ہوئے اور وہاں ہاسٹل وغیرہ میں شرعی پردہ کا اہتمام لازم ہے، جبکہ پڑھائی کے دوران کسی نا محرم کے ساتھ بلا ضرورت بات چیت کرنا ،ہنسی مذاق کرنا یا تنہائی اختیار کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: واعلم أن تعلم العلم يكون فرض عين وهو بقدر ما يحتاج لدينه. وفرض كفاية، وهو ما زاد عليه لنفع غيره، ومندوبا، وهو التبحر في الفقه وعلم القلب. وحراما، وهو علم الفلسفة الخ
وفی رد المحتار: تحت (قوله الفلسفة) هو لفظ يوناني (إلی قولہ) وذكر في الإحياء أنها ليست علما برأسها بل هي أربعة أجزاء:أحدها: الهندسة والحساب، وهما مباحان، ولا يمنع منهما إلا من يخاف عليه أن يتجاوزهما إلى علوم مذمومة الخ (مقدمۃ ج1 صـ 43-42 ط: سعید)
وفی الھندیۃ: طلب العلم فریضۃ بقدر الشرائع وما یحتاج إلیہ (إلی قولہ) فإن تعلمھا فھو أفضل الخ (کتاب الکراھیۃ الباب الثلاثون ج 5 صـ377 ط: ماجدیۃ)
وفی البحر الرائق: (قوله: وبني عليه أن تعلمها القرآن من المرأة أحب إلي إلخ) قال في النهر فيه تدافع (إلی قولہ) فإنا نجيز الكلام مع النساء الأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك ولا نجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن وتحريك الشهوات منهم ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة. اهـ (کتاب الصلاۃ ج1 صـ 285 ط: دار الکتب العلمیۃ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70814کی تصدیق کریں
0     1021
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خاتون کا مجبورا پروفائل پر پردہ کےساتھ تصویر لگانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بنات کے مدرسہ میں مرد اساتذہ کی تدریس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 1
Related Topics متعلقه موضوعات