شادی سے پہلے شوہر نے پردے کی شرط رکہی جو میرے والد کی اہمیت نہ دینے کی وجہ سے مجھ تک نہیں پہنچی.اب شوہر بالکل پردہ کرنے پر رضامند نہی.ان کے گھر میں شرعی پردے کا اہتمام نہی اگرچہ دینی گھرانہ ہے اور میں شرعی پردے کی پابند ہوں بہت عرصے سے.میں نے دیور سے تعلقات بہتر کئے ہیں پر شوہر اس بات سے مطمیئن نہی. اس صورت میں کیا کرنا چاہیے?
عورت کا اجنبی مردوں سے پردہ کرنا لازم وضروری ہے اگرچہ وہ اجنبی مرد ،عورت یا اس کے شوہر کے قریبی رشتہ دار ہوں، اس لیے سائلہ کے شوہر کا سائلہ کو شرعی پردہ سے منع کرنا شرعاجائز نہیں بلکہ غیرشرعی فعل ہے، جس پر اسے حکمت کے ساتھ سمجھانے اور آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم اگر سائلہ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہو، تو اس طرح مشترکہ خاندانی نظام میں جب غیر محرموں کا آمنا سامنا رہتا ہو تو عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو بڑی چادر سے چھپائے رکھے، مستقل چہرہ پر نقاب ڈال کر رکھنا ضروری نہیں ہے، البتہ گھریلو امور انجام دیتے ہوئے بڑی چادر لے کر اس کا گھونگھٹ بنالیا جائے؛ تاکہ چہرے پر غیر محرم کی نگاہ نہ پڑے، بلا ضرورت غیر محرم (دیور، جیٹھ) سے بات چیت نہ کی جائے، اگر کبھی کوئی ضروری بات یا کام ہو تو آواز میں لچک پیدا کیے بغیر پردہ میں رہ کر ضرورت کی حد تک بات کی جائے۔ بے محابا اختلاط یا ہنسی مذاق کرنے کی تو اجازت ہی نہیں، کبھی سارے گھر والے اکٹھے کھانے پر یا ویسے بھی بیٹھے ہوں تو خواتین ایک طرف اور مرد ایک طرف رہیں، تاکہ اختلاط نہ ہو۔
جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 1غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟
یونیکوڈ حجاب کے آداب و احکام 0