حجاب کے آداب و احکام

آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
71322
| تاریخ :
2024-02-28
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

السلام علیکم ! نصف نقاب کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا کتابوں میں نقاب کی تعریف ہے؟ یہ وہ نقاب ہے جو چہرے کے اوپری آدھے حصے کو نہیں ڈھانپتا یعنی آنکھیں اور پیشانی کو بے پردہ چھوڑ دیتا ہےاور ناک نیچے کی طرف ڈھکی ہوئی ہے ، اگرچہ یہ یقینی طور پر چہرے کو ڈھانپتا ہے، لیکن پیشانی کھلنے پر آنکھوں کی خوبصورتی ایک حد تک بڑھ جاتی ہے ، براہ ِکرم اگر ممکن ہو تو ثبوت دیں کیونکہ مجھے اپنے عہدے کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے ، جزاک اللہ خیرًا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نقاب اس کپڑے کو کہا جاتا ہے جو خواتین ناک اور چہرے پر باندھ کر رکھتی ہیں ، تاکہ اس کے ذریعہ پردہ کر سکیں ،جبکہ فقہی اعتبار سے فقہاء کرام نے فتنہ میں واقع ہونے کے غالب گمان کی وجہ سے چہرے کا پردہ واجب کر دیا ہے ، اور چہرے کا اطلاق سر کے بال اگنے کی جگہ سے لیکر ٹھوڑی کے نیچےتک اور عرضاً دونوں کانوں کے درمیان میں آنے والےمکمل حصہ پر ہوتا ہے ، مگر چونکہ راستہ دیکھنے کی خاطر آنکھیں کھو لنا ناگزیر ہے اس لئے چہرے کے پردے سے صرف آنکھوں کو مستثنی کر دیا گیا ، لہذا سائل کے بیان کردہ نصف نقاب والی صور ت میں چو نکہ مکمل چہرہ کا پردہ نہیں پایا جاتا اس لئے اس طرح کرنے سے اجتناب اور مکمل پردہ کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تفسير الطبري : عن ابن عباس، قوله: {يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن} [الأحزاب: 59] «أمر الله نساء المؤمنين إذا خرجن من بيوتهن في حاجة ‌أن ‌يغطين ‌وجوههن من فوق رءوسهن بالجلابيب، ويبدين عينا واحدة ( ج 19، ص 181، ط : دار هجر للطباعة و النشر والتوزيع، مصر)-
و في تفسير ابن كثير : وقال محمد بن سيرين: سألت عبيدة السلماني عن قول الله تعالى: {يدنين عليهن من جلابيبهن} ، فغطى وجهه ورأسه وأبرز عينه اليسرى ( ج 6، ص 482، ط : دار طيبة للنشر و التوزيع)-
و في فتح القدير للشوكاني : قال الواحدي: ‌قال ‌المفسرون: ‌يغطين وجوههن ورؤوسهن إلا عينا واحدة ( ج 4 ، ص 349، ط : دار ابن كثير، دمشق)-
و في الدر المختار : (وتمنع ) ‌المرأة ‌الشابة (‌من ‌كشف ‌الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) ( كتاب الصلاة، ج 1، ص 406، ط : سعيد)-
و في رد المحتار : تحت (قوله وتمنع المرأة إلخ) أي تنهى عنه وإن لم يكن عورة (قوله بل لخوف الفتنة) أي الفجور بها قاموس أو الشهوة. والمعنى تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة ( مطلب في ستر العورة، ج 1، ص 406، ط : سعيد)-
و في المبسوط للسرخسي : وحد الوجه من قصاص الشعر ‌إلى ‌أسفل ‌الذقن إلى الأذنين؛ لأن الوجه اسم لما يواجه الناظر إليه ( كتاب الصلاة، ج 1، ص 6، ط : دار المعرفت، بيروت)-
و في تاج العروس : (و) النقاب، أيضا: (ما تنتقب به المرأة) ، وهو القناع على مارن الأنف، قاله أبو زيد. والجمع نقب. وقد تنقبت المرأة، وانتقبت. وفي التهذيب : والنقاب على وجوه (إلى قوله) إنما كان النقاب لاصقا بالعين، وكانت تبدو إحدى العينين، والأخرى مستورة الخ ( ج 4، ص 298، ط : وزارة الإرشاد و الأنباء في كويت) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71322کی تصدیق کریں
0     1140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خاتون کا مجبورا پروفائل پر پردہ کےساتھ تصویر لگانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بنات کے مدرسہ میں مرد اساتذہ کی تدریس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 1
Related Topics متعلقه موضوعات