محترم میں پیرس میں رہتی ہوں اور میری شادی ایک مسلم آدمی سے ہوئی ہم نے اسلامی طریقے سے نکاح کیا مگرمیاں بیوی کے طور پرحکومت کے پاس رجسٹر نہیں ہوئے اب میں اس آدمی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور اس سے خلع لینا چاہتی ہوں برائے مہربانی آپ مجھے بتائیں کہ میں اس سے خلع کیسے لے سکتی ہوں ؟ کیونکہ ہم گور نمنٹ کے ساتھ بطور میاں بیوی رجسٹر نہیں ہیں۔
سائلہ نے اگر چہ سرکاری طور پر اپنا نکاح رجسٹر نہ کرایا ہو، لیکن اگر مذکورشخص کیساتھ سائلہ نے باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر لیا تھاتو شرعا ًیہ نکاح درست منعقد ہو چکا ہے ، اب اگر کسی وجہ سے دونوں کے لئے اس رشتہ کو باقی رکھنا ممکن نہ ہو تو سائلہ اگر حق مہر کی معافی وغیرہ کے ذریعے شوہر کو خلع کے لئے آمادہ کرے ، اور سائلہ کے مطالبے پر شوہرزبانی یا تحریری طور پر سائلہ کو خلع دیدے تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو جائے گی ، جسکے بعد عدت گزار کر سائلہ کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔
وفي بدائع الصنائع : ان الخلع في معنى المباراة لان المباراة مفاعلة من البراءة والإبراء إسقاط فكان إسقاطا من كل واحد من الزوجين الحقوق المتعلقة بالعقد المتنازع فيه كالمتخاصمين في الديون - اھ(152/3)
و في التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض .... الخ (ج 3 ص 453) ۔