غسل

حضورﷺ غسل کے لئے کتنا لیٹر پانی استعمال فرماتے تھے؟

فتوی نمبر :
42006
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

حضورﷺ غسل کے لئے کتنا لیٹر پانی استعمال فرماتے تھے؟

السلام علیکم ! مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں غسل جنابت کے لئے کتنالیٹر پانی استعمال کرنا چاہیئے ؟ تفصیل سے بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ حضرت محمد ﷺ غسل کے لئے کتنا لیٹر پانی استعمال کیا کرتے تھے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ غسل کے پانی کی مقدار شرعاً متعین اور مخصوص نہیں ہے، بلکہ لوگوں کے احوال اور طبائع کے اختلاف کی وجہ سے جتنی مقدار سے کفایت ہو ، اس حد تک استعمال کی اجازت ہے ، البتہ جتنی مقدار غسل کے لئے کافی ہو ، اس سے زیادہ پانی استعمال کرنا اسراف ہے ، تاہم حضورﷺ کی عام عادت شریفہ غسل میں پانی کے استعمال میں ایک صاع (تقریباً 3.180 کیلو گرام) مروی ہے ، مگریہ مقدار غسل کے پانی کی کم سے کم مقدار ہے ، اگر کسی کو اس سے کم پانی غسل کے لئے کافی ہوتا ہو ، تو اس سے کم پر بھی اکتفاء کرسکتاہےاورجس کو اس مقدار سے زیادہ کی ضرورت پڑتی ہو وہ اس سے زیادہ بھی استعمال کرسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (ثم يفيض الماء) على كل بدنه ثلاثا مستوعبا من الماء المعهود في الشرع للوضوء و الغسل و هو ثمانية أرطال الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله : و هو ثمانية أرطال) أي بالبغدادي و هي صاع عراقي و هو أربعة أمداد (الیٰ قوله) (قوله : و قيل المقصود إلخ) الأصوب حذف قيل لما في الحلية أنه نقل غير واحد إجماع المسلمين على أن ما يجزئ في الوضوء و الغسل غير مقدر بمقدار و ما في ظاهر الرواية من أن أدنى ما يكفي الغسل صاع و في الوضوء مد للحديث المتفق عليه «كان - صلى الله عليه وسلم - يتوضأ بالمد و يغتسل بالصاع إلى خمسة أمداد» ليس بتقدير لازم ، بل هو بيان أدنى القدر المسنون قال في البحر: حتى إن من أسبغ بدون ذلك أجزأه و إن لم يكفه زاد عليه؛ لأن طباع الناس و أحوالهم مختلفة كذا في البدائع اهـ و به جزم في الإمداد و غيره اھ (1/158)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42006کی تصدیق کریں
0     736
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات