غسل

غسل سے متعلق متفرق مسائل

فتوی نمبر :
42783
| تاریخ :
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

غسل سے متعلق متفرق مسائل

میرے سوالات غسل سے متعلق ہیں،براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں!
(1) غسل میں جب ہم جسم پر پانی بہاتے ہیں،اس دوران اگر ریح خارج ہوجائے یا پیشاب آجائے اور پیشاب کرلیں تو کیا غسل دوبارہ کریں گے یا پانی بہانا جاری رکھیں گے؟(2) اگر پاؤں کی انگلیوں میں خلال کرنا بھول گئے تو کیا غسل ہوگا یا نہیں؟(3) میں نے کسی سے سنا ہے کہ غسل کے وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں،لیکن اگر غسل کے بعد شرمگاہ کو ہاتھ لگ گیا تو وضو ٹوٹ جائیگا،کیا شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)غسل کے دوران جسم کے کچھ حصہ پر پانی بہانے کے بعد اگر ریح خارج ہوجائے یا پیشاب کرلے،تو جسم کے بقیہ حصہ پر پانی بہالینے سے غسل مکمل ہوجائیگا،از سر نو غسل کرنے کی ضرورت نہیں،البتہ اس غسل کے بعد نماز وغیرہ پڑھنے سے قبل وضو کرنا لازم ہوگا۔
(2) اگر انگلیاں ایسی ملی ہوئی ہوں کہ خلال کیے بغیر انگلیوں کے درمیان پانی نہ جاتا ہو تو خلال کرنا لازم ہےورنہ نہیں۔
(3) جی ہاں! غسل کے وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں،جبکہ شرمگاہ کو محض ہاتھ لگ جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی التاتارخانیۃ: الغائط یوجب الوضوء قل أو کثر وکذلک البول، وکذلک الریح الخارجۃ من الدبر الخ(1/231 )۔
وفیھا أیضاً: وتخلیل الاصابع إن کانت مضمومۃ وتوضأ من الاناء فرض، وإن کانت مفتوحۃ فترک التخلیل جاز الخ(1/206)۔
وفیھا أیضاً: ولومس الذکر لاینقض الوضوء بحال، ولاوضوء علی من مس شیئا من بدنہ،والمس کلہ لایوجب نقض الوضوء (1/26)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42783کی تصدیق کریں
0     581
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات