میں مسلک دیوبند کی پیروی کرتا ہوں،کیا میں سیرت کی کتاب"الرحیق المختوم" پڑھ سکتا ہوں؟ جو کہ اہل حدیث عالم کی لکھی ہوئی ہے۔
سیرت "الرحیق المختوم" باقاعدہ سیرت کی کتاب نہیں،بلکہ سیرت پر ایک طویل مقالہ ہے،جسے کتابی شکل دی گئی ہے،اس کے مطالعہ کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اس کے بجائے اگر "سیرت مصطفی" (مولانا محمد ادریس کاندھلوی) کا مطالعہ کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔