السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرض یہ ہے کہ مختلف تکافل کمپنیاں جیسا کہ کوٹلہ،" ای، ایف، یو " پاک قطر وغیرہ ۔ یہ کمپنیز انشورنس کے جواز کے لئے بڑے مفتیانِ کرام کا نام استعمال کرتے ہیں کہ ہمارے پاس ان کے فتاوی موجود ہیں، اور ہم ان کے وضع کردہ اصولوں کے تحت کام کر رہے ہیں، میرا سوال اور پریشانی یہی ہے کہ آیا یہ کمپنیز ان اصولوں کی پابندی بھی کر رہی ہیں یا نہیں؟ یا صرف نام استعمال کیا جارہا ہے، کیونکہ بہت سے علماء یہ فرماتے ہیں کہ یہ ان اصول وضوابط کی پابندی نہیں کرتے ہیں جو مفتیانِ نے وضع کیے ہیں،براہِ مہربانی اس پر روشنی ڈالیں۔ جزاک اللہ خیراً۔
واضح ہو کہ مروّجہ انشورنس سود، قمار اور غرر پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے اجتناب لازم ہے، البتہ انشورنس کے متبادل کے طور پر جو ادارہ اسلامی اصولوں کے مطابق تکافل کی سہولت فراہم کرتا ہو اور ان کا باقاعدہ شریعہ سپروائزر بورڈ بھی ہو، جو مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل ہو اور وہ بورڈ اس بات کی تصدیق کرلے کہ اس متعلقہ ادارہ میں تکافل کا معاملہ اسلامی اصولوں کے مطابق انجام پاتا ہے، تو ایسی صورت میں شریعہ بورڈ پر اعتماد کرتے ہوئے ایسے کسی معتمد ادارے سے تکافل کی کوئی پالیسی حاصل کرنے کی گنجائش ہوگی، لہذا سائل بے جاتشویش میں پڑنے کی بجائے بوقتِ ضرورت مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق کسی معتمد ادارے سے تکافل کی کوئی پالیسی حاصل کرسکتا ہے۔
قال اللہ تعالی: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا (سورۃ البقرہ ایۃ 275)۔
وقال اللہ تعالی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (سورۃ المائدہ ایۃ 90)۔
وفی الدرالمختار: وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام الخ (5/166)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0