السلام علیکم ! مفتی صاحب ہم سات(7) بہن بھائی ہیں،والد صاحب کے انتقال کو پینتیس (35) سال ہوگئے،تین بہنوں کو بھائیوں نے اپنے حساب سے دو سال پہلے وراثت کی رقم دی،مجھے نہیں دی،کیونکہ وہ میری سپورٹ کررہے تھے،مجھے وہ شراکت سے الگ کرنا چاہتے ہیں،کیا میرے دو ،تین بھائی ابو مرحوم کے بزنس میں سے میری شراکت داری اپنی مرضی سے میری اجازت کے بغیر کبھی بھی ختم کرسکتے ہیں؟ کیا ان کو یہ حق شریعت دیتی ہے؟ کیا اس فیصلے میں میری رضامندی نہیں چاہیے ہوگی؟ شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟رہنمائی کی درخواست ہے۔
سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کے بھائی اسے اس کا شرعی حصہ دیکر الگ کرنا چاہتے ہیں یا بغیر حصہ دیےالگ کرنا چاہتے ہیں ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگرسائلہ کے بھائی کاروبار میں سے اس کاشرعی حصہ دیکراس کو الگ کرنا چاہتے ہیں، اگرچہ سائلہ اس علیحدگی پر رضامند نہ ہو تب بھی وہ اس فیصلہ میں حق بجانب ہیں،تاہم سائلہ کے بھائیوں کو چاہیے کہ باہمی رضامندی سے ترکہ کی تقسیم کا معاملہ حل کریں،تاکہ ہر وارث کو اس کا شرعی حصہ پوراپورامل جائے۔
کمافی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: المادة (1353) - (تنفسخ الشركة بفسخ أحد الشريكين، ولكن يشترط أن يعلم الآخر بفسخه، ولا تنفسخ الشركة ما لم يعلم الآخر بفسخ الشريك)
تنفسخ الشركة بفسخ أحد الشريكين أو بإنكاره الشركة أو بقول أحدهما للآخر لا أعمل معك فإنه بمنزلة فاسختك وتنفسخ ولو كان مال الشركة موجودا في حالة العروض (الی قولہ) ولكن يشترط أن يعلم الآخر بفسخه لأن هذا الفسخ عزل عن الوكالة. انظر المادة (1523) فلذلك لا تنفسخ الشركة ما لم يعلم الآخر فسخ الشريك لها. وفي هذه الصورة إذا عقد ثلاثة عقد شركة مفاوضة وغاب أحدهما وأراد الحاضران فسخ الشركة فليس لهما فسخها ما لم يعلم الغائب بالفسخ (رد المحتار والبحر) ولا يشترط في حصة الفسخ رضاء الآخر (البحر) الخ(ج3 ص370/371 الکتاب العاشر الشرکات،الفصل الرابع ط: دارالجیل)۔
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0