شرکت و مضاربت

کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

فتوی نمبر :
51251
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

اسلام وعلیکم !! جناب حضرت میرا موبائل فون کا کاروبار ہے۔۔ میرا کاروبار میں بعض اوقات سرمایہ کاری کی ضرورت درکار ہوتی ہے کیونکہ میرے پاس اتنا سرمایہ نہیں لیکن میرا اللہ پاک کے کرم سے ماشااللہ کاروبار بہت اچھا چلتا ہے، میں کسی کو سرمایہ کار کے طور پر شامل کرنا چاہتا ہوں۔۔ اسکے پاس سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ بھی ہے مجھے رہنمائی فرمائیں۔۔ کن شرائط پر شامل کرسکتا ہوں، اور کتنا فیصد منافع اور منافع دینے کا شریعی طریقہ اور اصل سرمایہ واپس کرنے کا طریقہ کار اور مدت منافع کیسے تعین کیا جائے۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کاروبار میں شرکت کے لیے درج ذیل بنیادی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
(۱) منافع حصہٴ مشاع (مثلاً جو کچھ نفع ہوگا اس کا نصف، تہائی) کے طور پر طے ہو، متعین رقم کی شکل میں منافع طے کرنا جائز نہیں ہے، تاہم منافع باہم رضامندی سے کسی بھی تناسب سے طے کیا جاسکتا ہے، البتہ اتنا لحاظ ضرور ی ہے کو جو شخص صرف رقم سے شریک ہو، ”عمل“ اس کے ذمے نہ ہو تو اس کے منافع سرمایہ کے تناسب سے زیادہ متعین کرنا درست نہیں ہے۔
(۲) بہ وقتِ عقد دونوں کا سرمایہ معلوم ہو، اور نقد کی شکل میں ہو اگر اثاثہ یا سامان کی شکل میں ہوگا تو شرکت صحیح نہیں ہے؛ ہاں اگر دو فریقوں میں سے ایک کے پاس نقد روپئے اور دوسرے کے پاس سامان ہے اور وہ شرکت کرنا چاہیں تو یہ حیلہ اختیار کرسکتے ہیں کہ سامان کا مالک اپنا آدھا سامان دوسرے کو اس کے نصف روپئے کے عوض فروخت کردے اور دونوں قبضہ کرلیں، پھر تمام روپئے اور سامان کو ملادیا جائے تو روپئے اور سامان دونوں کے درمیان مشترک ہوجائیں گے، پھر اس میں عقد شرکت کرلیں تو جائز ہوگا۔
(۳) اگر کبھی خسارہ ہوجائے تو تمام شرکاء کو بقدر سرمایہ برداشت کرنا ہوگا، خسارہ کو ایک پر ڈالنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بدائع الصنائع:
منہا (شرائط جواز الشرکة) أن یکون الربح معلوم القدر․․․ وأن یکون جزء ًا شائعًا في الجملة لا معینا․․․ أما الشرکة بالأموال فلہا شروط، منہا أن یکون رأس المال من الأثمان المطلقة․․․ وہي الدراہم والدنانیر عنانًا کانت الشرکة أو مفاوضة․․․ولو کان من أحدہما دراہم ومن الآخر عروض فالحیلة فی جوازہ أن یبیع کل واحد منہما نصف مالہ بنصف دراہم صاحبہ ویتقابضاویخلطا جمیعًا حتی تصیر الدراہم بینہما والعروض بینہما ثم یعقدان علیہما عقد الشرکة فیجوز ( ۵/۷۷، ط: زکریا دیوبند)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51251کی تصدیق کریں
5     4048
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات