شرکت و مضاربت

سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

فتوی نمبر :
69324
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے عمرو کو کچھ نقد رقم دے کر کہا کہ آپ ان پیسوں سے کاروبار کرلیں اور یہ بھی کہا کہ منافع دونوں کے درمیان ہوگا ،عمر ونے ان پیسوں سے ہوٹل کا کاروبار شروع کیا ، زید کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروبار کے اختتام پر سارا سامان بیچ کر پیسے سب میرے ہونگے، آیا مذکورہ صورت میں زید پر زکوۃ ادا کرنا فرض ہے یا نہیں؟ اور اس طرح کاروبار کرنا کیسا ہیں؟شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر کا روبار کیلئے ساری رقم زید نے فراہم کی ہو ،عمرو کی طرف سے اس میں کوئی رقم شامل نہ ہو اور پھر عمرو نے اس رقم سے ہوٹل کا کا م شروع کیا ہو تو ایسی صورت میں زید کی طرف سے فراہم کردہ رقم سے ہوٹل کیلئے جو کچھ ساز وسامان وغیرہ خریدا گیا ہے وہ زید ہی کی ملکیت ہوگا، چنانچہ کاروبار کے اختتام پر زید کیلئے سامان فروخت کر کے حاصل شدہ رقم وصول کرنے کی شرط لگانا بھی جائز اور درست ہوگا، تاہم ہوٹل میں موجود سامان (ٹیبل ،کرسیاں، برتن وغیرہ )چونکہ مالِ تجارت نہیں اس لئے زید کے ذمہ اس سامان کی زکوۃ لازم نہ ہوگی ،البتہ کاروبار سے حاصل شدہ رقم میں سے زید اور عمرو کا جتنا حصہ ہے وہ اگر بقدر نصاب ہو یا دونوں میں سے ہر ایک پہلے سے صاحب نصاب ہو تو ایسی صورت میں ہر ایک کے ذمہ اپنے اپنے حصے کی زکوۃ لازم ہوگی اسی طرح کاروبار کے اختتام پرسامان پر فروخت ہونے کے بعد حاصل شدہ رقم پر زید کے ذمہ دیگر اموالِ زکوۃ کے ساتھ زکوۃ کی ادائیگی لازم ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : و شرعا (عقد شركة في الربح بمال من جانب)رب المال(وعمل من جانب)المضارب(5/645)۔
و فیہ ایضاً : (و سببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك ، خرج مال المكاتب (2/259)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69324کی تصدیق کریں
0     1133
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات