شرکت و مضاربت

والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

فتوی نمبر :
67315
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

ہمارے پیارے والد نے دو منزلہ گھر چھوڑا ، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً (12000000) پاکستانی روپے (ایک کروڑ بیس لاکھ) ہے ، اس کے علاوہ اس نے سرمایہ کاری کے طور پر تقریباً 2,900,000 (انتیس لاکھ) پاکستانی روپے ایک بیٹے کو دیے ، اور وہ ماہانہ کچھ منافع تقریباً 50 ہزار ادا کرتا ہے ، ہم 4 بھائی ایک بہن اور والدہ الحمدللہ ہیں ،سوال یہ ہے کہ ہم جائیداد کی تقسیم کیسے کریں گے؟سوال (2) : ایک بیٹے کے پاس رقم (پہلے ہی والد نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، (اوپر ذکر کیا گیا ہے) جو پہلے ہی ترکہ کے لئے اہل ہے ، کیا وہ رقم واپس کرے ؟ اور سب کو تقسیم کرے ؟ یا جاری رکھے ؟ اگر وہ جاری رکھے ، اور منافع پیدا کرے ، تو وہ خاندان کے ہر فرد میں کیسے تقسیم کرے گا؟
برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں ، جزاک اللہ خیرا ۔
نوٹ : سائل نے بتایا کہ مذکور انتیس (29) لاکھ روپے والد نے بطورِشراکت دیے تھے ،البتہ گھریلو معاملہ تھا ،اس لئے نفع و غیرہ کا کوئی تناسب طے نہیں ہوا تھا ،سائل کو اپنے چلتے کاروبار میں پیسوں کی ضرورت تھی ،اس نے والد کو کہا کہ آپ ریٹائرڈ ہیں ،اور خرچہ و غیرہ کی ضرورت ہے ، آپ مجھے پیسے دے دیں ،میں کچھ نہ کچھ منافع دیتا رہوں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق سائل نے والدِ مرحوم سے کاروبا ر کی غرض سے جس وقت رقم لی تھی ،اس وقت چونکہ سائل اور اس کے والدِ مرحوم کے درمیان منافع کی تقسیم کے لئے کوئی فیصدی تناسب طے نہیں ہوا تھا ، اس لئے یہ صورت شرکتِ فاسدہ کی ہے، چنانچہ مذکور رقم (انتیس لاکھ ) سے کاروبار میں والد کے انتقال تک جتنا نفع ہوا ہو ، وہ والدِ مرحوم کی ملکیت شمار ہوگا ، جوکہ سائل سمیت تمام و رثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کیا جائے گا ، اور اس عرصے میں سائل نےجو کاروباری معاملات سر ِانجام دیے ہیں ، وہ اپنےعمل کے اجرتِ مثل کا حقدار ہوگا ،
جبکہ سائل کے والدِ مرحوم کی وفات کے ساتھ شرکت کا یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے، چنا نچہ اب سائل کے ذمہ مذکور رقم میں سے باقی ورثاء کا حق انہیں واپس کر دینا لازم اور ضروری ہے البتہ اگر سارے ورثاء مذکور رقم کو کاروبار میں رکھے رہنے پر رضا مند ہوں ، تو شرعاً اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ، اور اس دوسری صورت میں مذکور رقم کا منافع تمام ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا ،
تا ہم اس صورت میں سائل کو چاہیئے کہ دیگر ورثاء کے ساتھ ازسرِ نو معاملہ کرکے منافع کی تقسیم کے لئے کوئی فیصد تناسب طے کرلے ،تاکہ شرکت کا معاملہ درست منعقد ہو ،اور پھر طے شدہ تناسب کے مطابق منافع تقسیم کیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنویر الابصار : فصل في الشركة الفاسدة : (لا تصح شركة في احتطاب واحتشاش واصطياد واستقاء وسائر مباحات)،(الی قولہ) و ما حصله أحدهما بإعانة صاحبه فله و لصاحبه أجر مثله (الی قولہ)،( و الربح في الشركة الفاسدة بقدر المال ، و لا عبرة بشرط الفضل ) فلو كل المال لأحدهما فللآخر أجر مثله كما لو دفع دابته لرجل ليؤجرها و الأجر بينهما، فالشركة فاسدة و الربح للمالك و للآخر أجر مثله ، و كذلك السفينة و البيت الخ ۔(4/326) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67315کی تصدیق کریں
0     1312
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 5
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 2
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات