خلع

خلع لیکر ایک حیض کے بعد لڑکی کا نکاح کرنا

فتوی نمبر :
44351
| تاریخ :
2021-03-10
معاملات / احکام طلاق / خلع

خلع لیکر ایک حیض کے بعد لڑکی کا نکاح کرنا

کیالڑکی کورٹ سے خلع لینے کے بعد پہلے حیض کے بعد نکاح کر سکتی ہے، اور نکاح نامہ میں طلاق یافتہ کی جگہ کنواری لکھا گیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے خلع کے بارے میں کوئی تفصیل ذکر نہیں کی، کہ مذکور خلع رخصتی سے پہلے ہوئی یا بعد میں ؟ اور خلع مذکور لڑکی کے شوہر کی رضامندی سے ہوئی یا اس میں شوہر کی رضا مندی شامل نہ تھی ؟ تاہم اگر شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالت سے یکطرفہ طور پر مذکور لڑکی نے خلع کی ڈگری حاصل کی ہو تو چونکہ خلع کی صحت کیلئے شرعاً فریقین کی رضامندی ضروری ہوتی ہے، اس لئے مذکور یکطرفہ عدالتی خلع سے شرعاً مذ کور لڑکی کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ اس ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود اس کا نکاح بدستور قائم ہے، اور ایسی ڈگری کو بنیاد بنا کر اس کا کسی دوسرے مرد سے نکاح کرنا بھی جائز نہیں، اور اگر معاملہ کی نوعیت اسکے علاوہ کچھ اور ہو، تو اسکی مکمل تفصیل کے ساتھ سوال دوبارہ بھیج دیا جائے تو ان شاء اللہ اسکے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائیگا۔ جبکہ خلع اگر شرعاً درست منعقد ہو جائے تب بھی عدت کے تین حیض مکمل ضروری ہے اس سے پہلے کسی اور شخص سے نکاح کرنا جائز نہیں -

مأخَذُ الفَتوی

وفى احكام القرآن للجصاص : قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع إلى قوله وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها اھ (3/153)۔
وفي الدر المختار وأما ركنه فهو كما في البدائع إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة . ولا يستحق العوض بدون القبول اھ (3/441)۔
وفي البدائع وأما ركته فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول (ج 3 ص 145)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44351کی تصدیق کریں
0     482
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات