احکام رمضان

رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

فتوی نمبر :
45006
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

السلام علیکم!
حضرت مجھے ایک مسئلہ عرض کرنا ہے،کہ میں آسٹریلیا میں رہتا ہوں،اور یہاں کے گورنمنٹ کی دو آرگنائیزیشن ہے،بورڈ آف امام آسٹریلیا نے منگل کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے،اور جو لوکل رؤیتِ ہلال کمیٹی ہے،وہ آج اعلان کریگی چاند دیکھ کر،کیا میں بورڈ آف امام کے ساتھ روزہ اور عید کرسکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ رمضان المبارک اور عیدین کے لئے شرعاً رؤیتِ ہلال معتبر ہے،لہذا مذکور بورڈ آف امام آرگنائزیشن کے ممبران نے اگر رؤیت کا اعتبار کیے بغیر فقط حساب وکتاب کے ذریعے رمضان المبارک کا اعلان کیا ہو،جبکہ مذکور رویتِ ہلال کمیٹی اگر باقاعدہ چاند دیکھنے کی بنیاد پر رمضان اور عیدین کا اعلان کرتی ہو،اور گورنمنٹ کی طرف سے انہیں اس کی اجازت بھی ہو، تو ایسی صورت میں رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق روزہ اور عیدین کا اہتمام کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري: عن نافع عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكر رمضان فقال: «لا تصوموا حتى تروا الهلال ولا تفطرواحتى تروه فإن غم عليكم فاقدروا له» اھ(27/3) ۔۔
وفي الدر المختار: (و) قبل(بلا علة جمع عظيم يقع العلم)الشرعي وهو غلبة الظن (بخبرهم وهو مفوض إلى رأي الإمام من غير تقدير بعدد) على المذهب وفى رد تحته (قوله: وهو غلبة الظن) : لأنه العلم الموجب للعمل لا العلم بمعنى اليقين نص عليه في المنافع وغاية البيان ابن كمال ومثله في البحر عن الفتح وكذا في المعراج وقال القهستاني: فلا يشترط خبر اليقين الناشئ من التواتر كما أشير به في المضمرات لكن كلام الشرح مشير إليه اھ ومراده شرح صدر الشريعة فإنه قال الجمع العظيم جمع يقع العلم بخبرهم ويحكم العقل بعدم تواطئهم على الكذب اھ (388/2)۔
وفي الفتاوى التاتارخانية: يجب صوم رمضان برؤية الهلال او باستكمال شعبان ثلاثين،ولا يجوز تقليد المنجم في حسابه لا في الصوم ولا في الافطار اھ (357/2)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رضوان اللہ شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45006کی تصدیق کریں
0     755
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دانت میں درد کی صورت میں روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات