خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کے بعد اگر عورت دوسری جگہ نکاح کرلے تو کیاشوہر گناہ گار ہوگا؟

فتوی نمبر :
46338
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

یکطرفہ عدالتی خلع کے بعد اگر عورت دوسری جگہ نکاح کرلے تو کیاشوہر گناہ گار ہوگا؟

اگر کوئی لڑکی عدالت سے یکطرفہ خلع لینے کے بعد دوسرا نکاح کرے تو اس کا گناہ سابق شوہر پر بھی ہو گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے صحیح ہونے کیلیے فرقین کی باہمی رضا مندی اور با قاعدہ ایجاب وقبول شرط ہے، جبکہ عموما یہ شرط عدالتی خلع میں مفقود ہوتی ہے، لہذا مذ کور خلع کی ڈگری اگر یکطرفہ جاری کی گئی ہو تو اس طرح ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود مذکورشخص اور اس کی بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا بلکہ بدستور قائم ہے اوردونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم اگر نباہ ممکن نہ ہو تو فریقین باہمی رضامندی سے با قاعدہ خلع یا طلاق بالمال کا معاملہ کر کے رشتہ ختم کر سکتے ہیں، تاہم ظلم زیادتی شوہر کی طرف سے ہو اور وہ بساتا بھی نہ ہو اور طلاق یا خلع بھی نہ دیتا ہو تو ایسی صورت میں شوہرگناہ گار ہوگا، البتہ شوہر سے باقاعدہ علیحد گی حاصل کئے بغیر دوسری جگہ نکاح کرناناجائزوحرام ہےاورایساکرنے کی صورت میں اس کا گناہ بیوی کے سرہو گااس لئے شوہر کوبھی چاہیے کہ اگروہ اس کوبیوی کی حیثیت سے رکھنےپرآمادہ نہ ہوتوایسی صورت میں اسکوگناہ کی طرف دھکیلنے کے بجائے اپنے نکاح کی بندھن سےآزاد کر دے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصہ کر سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المبسوط للسرخسی رحمه اللہ: (قال): والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد. اھ(6/173)
وفی البدائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول اھ(3/145)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46338کی تصدیق کریں
0     479
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات