نما زِ جنازہ کے بعد ضرورت کی بناء پر یا بغیر ضرورت کے اجتماعی دعا کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟
واضح ہو کہ نمازِ جنازہ بذاتِ خود ایک دعا ہے ، لہٰذا نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ اجتماعی دعا کرنا شرعاً درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
فی التاتارخانیة : و لا یکبر بعد صلاة الجنازة و لا یقوم الرجل بالدعاء بعد صلاة الجنازة اھ (۲/ ۹۰)۔