خلع

عورت کا یکطرفہ خلع کی ڈگری لینے کے بعد کسی اور سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
47498
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

عورت کا یکطرفہ خلع کی ڈگری لینے کے بعد کسی اور سے نکاح کرنا

السلام علیکم!
جناب میر امسئلہ یہ تھا کہ آج سے تقریباً ڈیڑھ سال پہلے میری فیکٹری میں ایک کام کرنے والی سے دوستی ہوئی ، مگر ہم دونوں کا مزاج اور سوچ بہت الگ تھی،وہ ہمیشہ بس اللہ پاک اور رسول کے واسطے دے کر مجھے روز ملنے کیلئے بلاتی، اور ہم ہوٹل پر بیٹھ جاتے، میں اس رشتے سے کبھی خوش نہیں ہوا، مگر اللہ پاک کے واسطوں کی وجہ سے چلا جاتا، وہ ایک طلاق یافتہ اور ایک بچی کی ماں تھی ، خلع اس نے کورٹ سے لی تھی، وہ عدت میں نہیں بیٹھی تھی، مجھے جب اس نے نکاح کا بولا کہ اس پے اور اسکی بچی پےہاتھ رکھ دوں تو میں اسکو مالی سپورٹ کرنے لگا تقریباً پانچ ماہ تک، اور گھر بٹھا دیا، اور میں نے ہر طرح سے مالی سپورٹ کی جس میں یہ بھی تھا کہ پچاس ہزار حق مہر میں شمار ہو جائیں گے،مگر اس لڑکی نے عدت نہیں گزاری تھی، میں نے اس لڑکی کو الگ گھر لے کے دیا اور نکاح کر لیا، اور سر چھپانے کیلئے میں نے ہر طرح سے کوشش کی ، اسکو سپورٹ کیا نیکی سمجھتے ہوئے ، وہ ہمیشہ اللہ کے خوف سے ڈرتی تھی اور میں صرف اور صرف اللہ کے خوف سے آگے بڑھتا چلا گیا، مگر ہمیشہ لڑنا، ایک بات کی ضد کرنا، میں اس کے پاس چلا جاؤں تو بھو کا جاتا ہوں ، میں ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہوں، جب سے نکاح کیا ہے میر اکام کاج سب ختم ہو گیا ہے، تین ماہ ہو گئے ہیں نکاح کو ، میں اب اس رشتے کو لےکر اذیت میں ہوں، اللہ اور رسول کی بات کروں تو اسکو سمجھ نہیں آتی، قرآن پڑھی ہوئی نہیں، اپنے مطلب کیلئے اللہ اور رسول کو لے آتی ہے، چھوڑنے کا بولوں تو پہلے دن سے اللہ اور رسول سے ڈرانا ہر وقت کچھ کچھ، اور رونا دھونا، برکت بالکل ختم ہو گئی ہے، ایسے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ پہلے شوہر کی عدت نہیں گزاری ، میری رہنمائی کریں پلیز۔ جزاک اللہ خیراً
نوٹ : مستفتی سے فون پر رابطہ کرنے سے معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکی نے شوہر کی رضامندی کے بغیر کورٹ سے خلع کی ڈگری حاصل کی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری ( جو شوہر کی رضامندی کے بغیر ہو) شرعاً معتبر نہیں ہوتی ، اور نہ ہی اس کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے، بلکہ نکاحِ حسبِ سابق بر قرار رہتا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی کیلئے عدالتی خلع کی یکطرفہ ڈگری کو بنیاد بنا کر دوسرا نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں تھا، بلکہ وہ اب بھی بدستور سابق شوہر کے نکاح میں ہے، اور سائل اور مذکورہ لڑکی نے جو وقت میاں بیوی کی حیثیت سے گزارا ہے وہ گناہ اور اللہ کی نافرمانی میں گزرا ہے، جس پر دونوں کو بصدقِ دل تو بہ واستغفار لازم ہے ،جبکہ سائل کو اگر یہ علم نہیں تھا کہ اس خلع سے نکاح ختم ہوا تو اب اسے چاہیئے کہ الفاظ متارکہ (کہ میں نے تمھیں چھوڑ دیا، تم آزاد ہو و غیرہ) کہہ کر لڑکی سے علیحدگی اختیار کرلے، تا کہ وہ عدت مکمل کر کے اپنے شوہر کیسا تھ زندگی بسرکر سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع (الى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها۔اھ (3/152)
وفي رد المحتار: أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا. قال: فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة، ولهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنى كما في القنية وغيرها۔اھ (3/132)
وفي المحيط البرھاني: ومن جانب المرأة يعتبر الايجاب والقبول كما فی البیع۔اھ (5/60)
وفي الفتاوىٰ الهندية: لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة، كذا في السراج الوهاج. سواء كانت العدة عن طلاق أو وفاة أو دخول في نكاح فاسد أو شبهة نكاح، كذا في البدائع. ولو تزوج بمنكوحة الغير وهو لا يعلم أنها منكوحة الغير فوطئها؛ تجب العدة۔اھ (1/280)
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض۔اھ (3/453)
وفي بدائع الصنائع: ان الخلع في معنى المبارأة لان المبارأة مفاعلة من البراءة، والابراء اسقاط فكان اسقاطا من كل احد الزوجين الحقوق المتعلقة بالعقد المتنازع فيه۔اھ (3/152)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47498کی تصدیق کریں
0     554
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات