السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! میری بیوی کی آنکھوں کا لیزر آپریشن ہونا ہے ، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ ایک مہینے سے زیادہ تک غسل نہیں کر سکے گی ، اس لئے کہ پانی سے اسکی آنکھوں کو نقصان پہنچے گا، میں ایک مہینہ ہمبستری کے بغیر نہیں رہ سکتا ، آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ آپ اس کا حل بتائیں؟ کیا وہ ہمبستری کے بعد اپنے آپ کو صاف کرنے کیلئے تیمم کر سکتی ہے ؟
سائل کی بیوی کیلئے آنکھ کے آپریشن کی وجہ سے جنابت سے نکلنے کیلئے تمیم کرنا درست نہیں ہے ، البتہ آپریشن کے بعد اگر آنکھ کیلئے پانی نقصان دہ ہو تو ایسی صورت میں جسم کے جس حصہ کو دھونا ممکن ہو تو اس کا دھونا لازم ہے ، اور بقیہ حصے کا مسح کرنا جائز ہو گا، چنانچہ ایسا کرنے سے وہ غسلِ جنابت سے پاک ہو گی۔
کما فی الدر المختار : و لو ضرها غسل رأسها تركته و قيل تمسحه و لا تمنع نفسها عن زوجها وسيجيء في التيمم الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله : و لا تمنع نفسها) أي خوفا من وجوب الغسل عليها إذا وطئها ؛ لأنه حقه و لها مندوحة عن غسل رأسها اھ (1/153)۔
و فیه أیضاً : (من به وجع رأس لا يستطيع معه مسحه) محدثا و لا غسله جنبا ففي الفيض عن غريب الرواية يتيمم و أفتى قارئ الهداية أنه (يسقط) عنه (فرض مسحه) ولو عليه جبيرة ، ففي مسحها قولان و كذا يسقط غسله فيمسحه و لو على جبيرة إن لم يضره و إلا سقط أصلا اھ(1/260)۔